Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کراچی کا معروف کیپری سینما جمعرات تک بند، جمعہ کو دو فلموں کی نمائش ہوگی

Published

on

کراچی کا واحد سنگل اسکرین سینما کیپری تیکنیکی وجوہات کے سبب جمعرات تک بند رہےگا،جمعے کو ٹام کروز کی بلاک بسٹرفلم مشن امپوسیبل اورپاکستانی فلم جون کیپری پرنمائش پذیر ہونگی۔

بابائے قوم کے نام سے منسوب ایم اے جناح روڈ کے سنگم پرواقع شہر کے مشہورسینما گھر کیپری کے حوالے سے سوشل میڈیا پرسرگرم افواہوں کی سینما انتظامیہ نے نفی کی ہے۔

کیپری سینما کے جنرل مینیجرعزیزخٹک کے مطابق کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پرعید قرباں کے بعد اچانک مشینری میں پیدا ہونے والی تیکنیکی خرابی کے سبب سینما مشینری کی مینٹینس انتہائی ناگزیر تھی،جس کی وجہ سے آج(پیر)سے جمعرات تک کیپری سینما کو بند رکھا جارہاہے،تاہم جمعے کو ٹام کروز کی فلم مشن امپوسیبل اورڈائریکٹربابرعلی کی پاکستانی جون سے سینما ہال کو دوبارہ کھولا جارہا ہے،ان دونوں فلموں کے شوز فلم بینوں کودکھائے جائینگے۔

کیپری سینما انتظامیہ نے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے،جس میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کیپری سینما کو بند کیا جارہا ہے،سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیپری کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،یہ کراچی کے فلم بینوں کے لیے واحد سستی ترین تفریح گاہ ہے،جہاں آج بھی 200روپے کا ٹکٹ دستیاب ہےجبکہ مہنگا ٹکٹ 600 روپےکا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین