Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قصور ویڈیو سکینڈل، ملزم نے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خدشہ پر لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

2015 قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم نے پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خدشہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔۔عدالت نے ملزم علی مجید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ملزم علی مجید کی جانب سے عابد کھچی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو پولیس مختلف مقدمات میں طلب کر رہی ہے،پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو حراساں کیا جا رہا ہے،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر کے کسی مقدمہ میں پولیس مقابلہ کر کے مار سکتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی،عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت پولیس کی جناب سے حراساں کرنے اور نقصان پہنچانے سے روکنے کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین