Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ اور دیگر ذرائع کے بعد گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب کا عدالت میں بیان

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں  خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور ذاتی حیثیت میں عدالت پیش  ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کیسز درج کئے گئے، واٹس ایپ، شناخت پریڈ اور دیگر ذرائع سے تصدیق کے بعد گرفتاریاں کی گئیں، ملزمہ کو بھی اسی پراسس کے تحت گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی آزادی عدالت کےلئے مقدم ہے،کسی کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے آئی جی کوتحریری جواب داخل  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین