پاکستان
خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ اور دیگر ذرائع کے بعد گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب کا عدالت میں بیان
لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کیسز درج کئے گئے، واٹس ایپ، شناخت پریڈ اور دیگر ذرائع سے تصدیق کے بعد گرفتاریاں کی گئیں، ملزمہ کو بھی اسی پراسس کے تحت گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی آزادی عدالت کےلئے مقدم ہے،کسی کو اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
عدالت نے آئی جی کوتحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔