پاکستان
خالد مقبول صدیقی کا محسن نقوی سے رابطہ، کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اورملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین ایم کیوایم نے کراچی میں بڑھتے سٹریٹ کرائم سے آگاہ کیا اور کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے سٹریٹ کریمنل نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم کا وفد ان سے ملاقات کرے گا۔