پاکستان
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف نے مزمل اسلم کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا
مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کو سکیورٹی عملے نے اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اسمبلی میں داخلےسے روکےجانے پر مشیرخزانہ برہم ہوگئے۔اسمبلی سیکورٹی عملے نے مشیر خزانہ کو ایوان میں داخل نہ ہونے کی وجہ بتائی اور کہا کہ غیر منتخب کابینہ رکن ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔
مزمل اسلم نے شدید غصے کے عالم میں سکیورٹی عملے سے کہا کہ آپ نے میری بے عزتی کی ہے۔
مزمل اسلم خیبرپختنخواکابینہ میں مشیر خزانہ ہیں اور آج اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا، تاہم آج ہی صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا اور انہوں نے بجٹ پیش کیا۔