کھیل
کیویز نے شاہینوں کو دھو ڈالا، 402 رنز کا ہدف، شاہین آفریدی کا مہنگا ترین سپیل
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اہم ترین میچ میں پاکستانی بولرز کو دھو ڈالا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔
بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402رنز کا ہدف دیا ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 401 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
راچن رویندرا 108 اور کپتان کین ولیم سن 95 رنز بناکر نمایاں رہے،دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیم سن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنر شپ کی،
گلین فلپس 41 رنز ،چیپ مین 39 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ڈیوون کونوے 35 اور ڈیرل مچل 29 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔
حارث رؤف نے 10 اوورز میں 85 اور حسن علی نے 10 اوورزمیں 82 رنز دیئے، شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرایا۔
شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 90 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے،محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حسن علی،افتخاراحمد اور حارث رؤف نے ایک،ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔