کھیل
کیویز کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نہیں کھیلیں گے
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 5 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نہیں کھیلیں گے، کین ولیمسن گھٹنے کی انجری سے ابھی صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ولیمسن نے اپریل میں اینٹریئر کروسیٹ لیگامینٹ میں مبتلا ہونے کے بعد سرجری کروائی، جس نے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کو خطرے میں ڈال دیا۔
ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ کین ولیمسن دونوں وارم اپ میچ حیدرآباد اور ترواننت پورم میں کھیلیں گا لیکن احمد آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔
کوچ گیری سٹیڈ نے کہا، شروع سے ہی ہم نے کین کی کھیل میں واپسی کے بارے میں ایک طویل مدتی نظریہ اپنایا ہے۔وہ ریکور کر رہے ہیں، اب یقینی بنانا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی سختی کو برداشت کرسکیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم کین کی بحالی کے لیے دن بہ دن اپروچ جاری رکھیں گے اور یقینی طور پر اس کے تیار ہونے سے پہلے اس پر واپس آنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔