Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایفل ٹاور کے قریب سیاحوں پر چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ، ایک ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا

Published

on

وسطی پیرس کی ایک سڑک پر چاقو اور ہتھوڑے کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا کہ حملہ آور نے ایفل ٹاور کے قریب واقع کوئ ڈی گرینیل کے آس پاس سیاحوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک 26 سالہ فرانسیسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے سکیورٹی سروسز پہلے سے جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص نے ایک سیاح جوڑے کے قریب جا کر ایک جرمن شہری کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔

اس کے بعد پولیس نے اس شخص کا تعاقب کیا،اس سے پہلے کہ اسے ٹیزر کے ساتھ روک کر گرفتار کیا جاتا اس نے دو دیگر لوگوں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ زخمیوں کو ایمرجنسی سروسز کے ذریعے طبی امداد دی گئی۔

مسٹر درمانین نے کہا کہ مبینہ حملہ آور نے "اللہ اکبر”کا نعرہ لگایا تھا اور بعد میں پولیس کو بتایا کہ وہ پریشان ہے کیونکہ "افغانستان اور فلسطین میں بہت سے مسلمان مر رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کو 2016 میں ایک الگ حملے کی منصوبہ بندی کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ فرانسیسی سکیورٹی سروسز کی واچ لسٹ میں تھا۔

مسٹر درمانین نے کہا کہ اس شخص کو نفسیاتی عارضے کا بھی سامنا ہے۔

ہفتہ کی رات بیر-حکیم میٹرو اسٹیشن کے آس پاس پولیس آپریشن شروع کیا گیا تھا، اور حکام نے لوگوں سے علاقے سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی۔

انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس نے تحقیقات کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 ایکس پر لکھتے ہوئے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے "دہشت گردانہ حملے” سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیس اور ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین