پاکستان

لاہور اور کراچی نے فضائی آلوگی میں دنیا کے تمام شہروں کو مات دے دی

Published

on

ہفتے کی صبح لاہوراورکراچی آلودگی کےاعتبار سےدوبارہ پہلےاوردوسرے نمبرپرریکارڈ ہوئے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کےمطابق ہفتے کی صبح پاکستان کے دوشہروں لاہوراورکراچی میں ہواوں کا معیارخراب ریکارڈ ہوا۔۔

لاہورآلودہ ترین فضاوں کے ساتھ پہلے نمبرپررہا،لاہور کی فضاوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 284رہی جبکہ کراچی 231پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دنیا بھر میں دوسرے نمبرپررہا۔

ڈھاکہ 201 پرٹیکولیٹ میٹرز کےساتھ تیسرے اوردہلی 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبرپرریکارڈہوا۔

شام کے وقت دونوں شہروں کی ہواؤں کا معیاربہترہوا،کراچی توآلودہ شہروں کی فہرست سے نکل گیا۔

البتہ لاہوربدستوردنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبررہا،ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 150سے200 آلودہ ،200تا300 آلودہ ترین جبکہ 300سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتاہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version