پاکستان
ارمچی، لاہور کے درمیان معمول کی پروازیں بحال
چائنہ سدرن ایئر لائنز نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان 13 جون سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
چائنہ سدرن ایئرلائنز کی سنکیانگ برانچ کے مطابق یہ پرواز ارمچی اور پاکستان کے درمیان دوسرا روٹ ہے جو ہر منگل ، جمعرات اور اتوار کو دونوں ملکوں کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس سے ارمچی اوراسلام آباد کے درمیان پروازیں ممکن ہوں گی اور چینی اور پاکستانی مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے گا۔
اس روٹ کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے حکام، تاجروں، طلباء اور سیاحوں کو سہولت ملےگی۔ ایک مسافر فان ریمی نے بتایا کہ انہیں ارمچی پہنچنے کے لیے لاہور سے شی آن یا چھینگڈو جانا پڑتا تھا۔
اس سال جون سے سنکیانگ سے وسطی اور مغربی ایشیا تک کے راستوں کی بحالی کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ اب تک چائنہ سدرن ایئرلائنز نے سنکیانگ سے لاہور تک کے روٹ سمیت 11 بین الاقوامی روٹس دوبارہ شروع کردیے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور