Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور کالج فار ویمن نے پنک گیمز 2024 کی ٹرافی جیت لی

Published

on

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے پنک گیمز 2024 کی ٹرافی جیت لی۔ اتھلیٹکس کے فاتح کھلاڑیوں میں 12 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔

سب سے زیادہ انعامی رقم 26 لاکھ روپے ہاکی ایونٹ کی فائنلسٹ میں تقسیم کی گئیں، باسکٹ بال، کرکٹ کی فائنلسٹ ٹیموں میں 16 لاکھ روپے، اتھلیٹکس کے فاتح کھلاڑیوں میں 12 لاکھ تقسیم کی گئے۔

بیڈمنٹن کی ٹیموں میں 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، 6 لاکھ فاتح ٹیم جبکہ رنر اپ ٹیم کو چار لاکھ دیا گیا۔

ٹیبل ٹینس کے ایونٹ کی فائلسٹ ٹیموں میں 10 لاکھ تقسیم کیا گیا، فاتح ٹیم کو 6 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 4 لاکھ روپے دیے گئے۔ باسکٹ بال کے ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں میں 16 لاکھ روپے دیے گئے، فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 6 لاکھ روپے دیے گئے۔

کرکٹ کے ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں میں 16 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے، فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 4 لاکھ روپے دیے گئے۔

ہاکی کے ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں میں 26 لاکھ روپے دیے گئے، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

پنک گیمز کی فاتح ٹیموں میں ایک کروڑ کی انعامی رقم تقسیم کیے گئے۔مریم نواز نے پنک گیمز کے انعامی رقم کو 50 لاکھ سے ایک کروڑ کیا تھا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب لیگز منعقد کروانے کیلئے چاہے 20 یا 30 کروڑ بھی دینا پڑا، دوں گی۔

پنک گیمز میں کرکٹ، ہاکی، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، آرچری اور بیڈمنٹن کے مقابلے کھیلے گئے۔ جس میں 19 یونیورسٹیوں سے 1300 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین