پاکستان
لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل، تین ساتھی زخمی
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اوراس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے، چوہنگ پولیس نے مقتول کے بھائی امیرُمصعب کے بھائی کی مدعیت میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقتول کے گن مین کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیاتھا،جبکہ ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر قتل کردیا تھا۔
امیر بالاج ٹیپو ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب رات گئے ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی۔ جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
امیر بالاج ٹیپو کو چار گولیاں لگیں اور خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے گن مینوں کی فائرنگ سے شوٹر بھی موقع پر مارا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ،تاہم یہ کس گروپ نے کیا ہے کہ انویسٹی گیشن جلد مکمل کر لی جائے گی
امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے چند بڑے دشمن داروں میں سے ایک ڈان سمجھا جاتاتھا۔ اسکا والد ٹیپوٹرکاں والا14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور