پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ماحولیات کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پرڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ موسمی تبدیلیوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے سی بی ڈی کے وکیل سے پوچھا کہ سی بی ڈی سو ایکٹر پر کیا پروجیکٹ کرنے جارہی ہے؟ جس پر سی بی ڈی کے وکیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کا منصوبہ کررہے ہیں۔
جس پر ممبرجوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی رقبہ ختم کررہی ہے، جس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونگے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث بے وقت بارشیں ہورہی ہیں جس سے فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اس پر حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے۔
ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے نشان دہی کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ننکانہ، شیخوپورہ اورڈپٹی ڈائریکٹرلاہورآلودگی پھیلنے والے بھٹوں کے خلاف کاروائی نہیں کررہے۔
جس پر عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو فوری افسران کو ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے چناب سٹیل مل سمیت خلاف ورزی کرنے والے کارخانوں کو گرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی سرکاری محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی کیمرہ مین سلمان کے ساتھ عمرحیات وسیر نیو نیوز لاہور