Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ننکانہ سے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی،الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا،درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا،عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین