Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اسلام آباد کے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں. عدالت نے ڈی آٸی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ باہر سے کوئی بھی آئے اور پولیس افسر سے کسی کو بھی چھڑا  کر لے جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاص رؤف مزرا نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود آئی جی پولیس اسلام آباد پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے باور کرایا کہ سب کچھ کر لو اور پھر خود کو عدالتی رحم وکرم پر ڈال دو یہی رویہ بن گیاہے۔ ہر کوئی کسی مجبوری میں قربانی کابکرا بن جاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوںِ پرعمل نہیں کرنا تو قانون کہاں رہ جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت صاف ہے۔ اگر  کسی کے محتاج ہیں تو وردی اتار دیں۔ آپ سب کوئی اور کام کریں۔

عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سیکیورٹی کا تحریری جواب مسترد کر دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی نویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کو فردجرم عائد کرنے کےلئے طلب کرلیا اور عدالت نے سرکاری وکیل کو پراسیکیوٹرمقرر کردیا۔

عدالت نے عدالتی احکامات نہ ماننے پرچیف کمشنر اسلام آباد کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد کو عمل درامد کرانے کی ہدایت کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین