ٹاپ سٹوریز
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اسلام آباد کے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں. عدالت نے ڈی آٸی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ باہر سے کوئی بھی آئے اور پولیس افسر سے کسی کو بھی چھڑا کر لے جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاص رؤف مزرا نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود آئی جی پولیس اسلام آباد پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے باور کرایا کہ سب کچھ کر لو اور پھر خود کو عدالتی رحم وکرم پر ڈال دو یہی رویہ بن گیاہے۔ ہر کوئی کسی مجبوری میں قربانی کابکرا بن جاتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوںِ پرعمل نہیں کرنا تو قانون کہاں رہ جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بہت صاف ہے۔ اگر کسی کے محتاج ہیں تو وردی اتار دیں۔ آپ سب کوئی اور کام کریں۔
عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سیکیورٹی کا تحریری جواب مسترد کر دیا۔
عدالت نے ڈی آئی جی نویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کو فردجرم عائد کرنے کےلئے طلب کرلیا اور عدالت نے سرکاری وکیل کو پراسیکیوٹرمقرر کردیا۔
عدالت نے عدالتی احکامات نہ ماننے پرچیف کمشنر اسلام آباد کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد کو عمل درامد کرانے کی ہدایت کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور