ٹاپ سٹوریز

انتخابی نشان واپس لینے پر لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے  انتخابی نشان واپس لینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اوراٹارنی جنرل پاکستان کو  نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری میاں شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، جبکہ سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

وکیل کے مطابق آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت پر صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے۔ عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version