پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ ایمرجنسی کو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے اور شہر کی فضا میں آلودگی پر کمشنر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے. جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ یہ سب کے بچوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف ایک نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے کمشنر لاہور کو بارو کرایا کہ آپ لاہور شہر کے مالک ہیں۔ اس کا کیا حال کر دیا ہے۔
عدالت نے کمشنر لاہور پر ناراضگی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ اس پر شرمندگی ہونی چاہیے. عدالت نے انڈرپاسز میں ہونے والا رینویشن کا کام رات بارہ بجے سے پہلے کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے ناصرف دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا بلکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ سکولوں میں ہونے والے اسمبلی میں اساتذہ اور طلباء کو بتایا جائے کہ وہ روزانہ الودگی پھیلانے والے یونٹس سپیشل ہیلپ لائن پر رپورٹ کریں. عدالت نے حکم دیا کہ سموگ تدارک کیلئے آج ہی سپیشل ہیلپ لائن فعال کیا جائے. عدالت نے کمشنر لاہور کو باور کرایا کہ جو پراجیکٹ چل رہے ہیں اس کی وجہ ماحول خراب ہورہا ہے۔
عدالت نے سی سی پی او اور متعلقہ افسروں کو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو الودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کی فہرستیں بنانے کا حکم دیا۔