Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ 21 اگست تک پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرے، سپریم کورٹ

Published

on

سپریم کورٹ  نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس  دیئے کہ اگر ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکمنامہ معطل تصور ہو گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف رٹ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیں ہائیکورٹ میں آپکی رٹ قابل سماعت کیسے ہے۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ 21 اگست کو لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے  کہ اگر ہائیکورٹ کسی وجوہات کی بنا پر فیصلہ نہ کر سکی تو ہائیکورٹ کا دیا گیا حکم امتناعی واپس ہو جائے گا۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. Alonso

    جولائی 5, 2024 at 6:37 شام

    Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it is
    truly informative. I am gonna watch out for brussels.
    I’ll appreciate if you continue this in future. Numerous people will be
    benefited from your writing. Cheers! Escape room

  2. Reece-O

    جولائی 6, 2024 at 10:25 شام

    Very interesting details you have noted, thanks for putting up.?

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین