ٹاپ سٹوریز
لاہور: 4 روز سے جاری بارشوں میں کئی مکان، دیواریں گرگئیں، ٹریفک حادثات، 43 شہری ہلاک، 160 زخمی
شہر بھر میں چار روز سے جاری حالیہ بارشوں سے 43 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد زخمی ہو گئے، کئی نجی املاک کو نقصان پہنچا، حکومت کی جانب سے جاری حالیہ بارشوں میں امدادی کارروائیوں میں تمام ادارے شامل رہے واسا ریسکیو ،ایل ڈبلیو ایم سی شامل ہیں ۔
مون سون سیزن کی حالیہ بارشوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس سے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور سیلابی کیفت پیدا ہو گئی جس سے بہت سے مقامات پر مکانات اور دوکانوں کو نقصان پہنچا سب سے زیادہ نقصان کچے مکانات اور ٹی آر گارڈرز سے بنائی عمارتوں کو پہنچا۔
لاہور بھر میں 20 سے زائد مقامات پر عمارتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، ان میں بند روڈ، رائیونڈ روڈ، شاہدرہ، کاہنہ، چونگی ، مزنگ کے علاقے شامل ہیں
عمارتوں اور دیواروں کے گرنے سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 37 زخمی رپورٹ کئے گئے۔ کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 جھلس گئے۔
گاڑیوں اورموٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 بتائی گئی ہے، ان میں بھی خواتین اوربچے شامل ہیں ۔ ان تمام افراد کو ریسکیو اور ایدھی سمیت دیگر این جی اوز کے ذرائع ہسپتالوں اورمردہ خانوں میں منتقل کیا گیا۔
بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اتوار کی شام تک یہ سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کئی سپیل آنے کی توقع ہے ْ
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور