پاکستان

لاہور: بارش سے اربن فلڈنگ، پانی گھروں میں داخل، مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں تین شگاف پڑ گئے، حادثات میں 100 شہری زخمی

Published

on

لاہور بھر میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، متعدد علاقے زیر آب آگئے ، کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں زمیں بوس ہونے کی اطلاع ملی،انڈر پاسز اور سڑکوں پر پانی جمع ہونےسےٹریفک مشکلات سے دوچار رہی۔مسلم ٹاؤں انڈر پاس میں تین بڑے شگاف پڑگئے جو دس سے پندرہ فٹ تک گہرے ہیں۔

 لاہور بھر میں رات گئے سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش میں وقفے وقفے سے شدت اور کمی بھی آتی رہی۔ بارش سے لاہور اور اس کے مضافات میں متعدد نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں کے اندر داخل ہو چکا ہے اور سیورج سسٹم نے کام چھوڑ دیا ہے۔

متعدد مقامات پر بارشوں سے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی مجالس کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم ضلعی انتطامیہ اور واسا کی جانب سے عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے اور ان علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

شاد باغ،تاج پورہ ،بند روڈ ،کاہنہ نو، ٹائون شپ ، گرین ٹائون ، سلطان پورہ ،شاہدرہ کے علاقوں میں متعدد امام بارگاہوں کے اطراف پانی جمع ہونے سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جس سے عزاداروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شاد باغ کے علاقے چاہ میراں میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

ایک بچہ بابو صابو انٹر چینج کے علاقہ میں بارش کے پانی میں گر کر زخمی ہو گیا، بچے کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مختلف حادثات میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچنے والوں کی تعداد قریبا 100 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے جن میں زیادہ تر افراد موٹر سائیکل وں سے گر کر زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version