Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ، ایف ڈبلیو او کا ریسکیو آپریشن جاری

Published

on

گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے دوران   پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے خنجراب اور چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا۔ ۔برف ہٹانے کے علاوہ غیر ملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا۔

گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے جاری سلسلے کے دوران پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے خنجراب ، چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا،تجاری قافلہ کوکسل کے قریب 2 سے 3 مارچ کی درمیانی رات کو بھاری برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈ میں پھنس گیا تھا۔

برف ہٹانے کے علاوہ غیر ملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا گیا،ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ پر 48 سے زیادہ سلائیڈوں کو بھی کلیئر کر دیا۔

قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ سے بقیہ سلائیڈوں اور ملبے کو ہٹانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین