پاکستان
گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ، ایف ڈبلیو او کا ریسکیو آپریشن جاری
گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے دوران پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے خنجراب اور چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا۔ ۔برف ہٹانے کے علاوہ غیر ملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا۔
گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے جاری سلسلے کے دوران پورے علاقے کو بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے خنجراب ، چین سے سوست بندرگاہ جانے والے تجارتی قافلے کو ریسکیو کیا،تجاری قافلہ کوکسل کے قریب 2 سے 3 مارچ کی درمیانی رات کو بھاری برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈ میں پھنس گیا تھا۔
برف ہٹانے کے علاوہ غیر ملکیوں سمیت سیاحوں کو طبی امداد اور کھانا بھی فراہم کیا گیا،ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ پر 48 سے زیادہ سلائیڈوں کو بھی کلیئر کر دیا۔
قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ سے بقیہ سلائیڈوں اور ملبے کو ہٹانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔