پاکستان

لاڑکانہ بورڈ،موبائل فون کے ذریعے نقل، ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز وائرل

Published

on

اندرون سندھ تعلیمی بورڈز کے امتحانات کے دوران نقل ایک عام بات ہے لیکن نقل کے ساتھ ساتھ کمرہ امتحان میں ٹک ٹاک اور موج مستی ایک نیا رجحان ہے، یہ رجحان لاڑکانہ امتحانی بورڈ کے 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے پیپرز کے دوران سامنے آیا ہے۔

لاڑکانہ شہر میں قائم امتحانی مرکز میں 9 ویں اور 10 جماعت کی طالبات موبائل فون کے ذریعے نقل کرتی رہیں اور ٹک ٹاک بھی بناتی رہیں، طالبات کے اس غیرسنجیدہ رویہ کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے امتحانات میں نقل اور غیرسنجیدہ رویہ پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا ہے بلکہ امتحانی نظام کی کمزوری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے/

اس سے پہلے لاڑکانہ اور سکھر بورڈز کے پرچے آؤٹ ہونے اور موبائل کے ذریعے نقل کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھیں لیکن امتحانی بورڈز  اور سندھ حکومت نے اس کا نوٹس نہیں لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version