پاکستان
سردار تنویر الیاس کے گھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار
اسلام آباد میں سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر تین افرادکو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران تنویرالیاس گھر پر نہیں ملے تاہم تنویر الیاس کے تین ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی تھی۔