Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مون سون میں بارشیں کم، درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان،برف پگھلنے میں تیزی سے دریاؤں میں بہاؤ بڑھے گا، محکمہ موسمیات

Published

on

محکمہ موسمیات نے جون،جولائی اوراگست 2023 کا آوٹ لک جاری کردیا،پاکستان کے بیشتر مقامات پر جون ،جولائی اور اگست کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آوٹ لک کے مطابق رواں سال مون سون کے دورانیے میں شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں.

بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں،اس سیزن کے اختام پر بالائی خیبر پختون خواہ ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے. درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کا عمل بڑھ سکتا ہے،تیز ی سے برف پگھلنے کے باعث دریاں میں پانی کا بہاو زائد رہ سکتا ہے، اس سیزن میں کم بارشیں اور زائد درجہ حرارت غالب رہ سکتے ہیں،
زراعت کے لئے زمین میں نمی بتدریج کمی آسکتی ہے،
ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لئے اضافی آب پاشی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین