Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

200 بھارتی ماہی گیر آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کئے جائیں گے

Published

on

کراچی کی ملیرجیل سے رہائی پانے والے 200بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائےگا۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ ہونے والے 200 بھارتی ماہی گیروں میں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء اورتحفے تحائف تقسیم کیے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ماہی گیر غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں، سمندر میں کوئی سرحد یا کوئی لکیر نہیں ہے۔جس سے پتہ چل سکے کہ وہ اپنے ملک کی حدود میں ہیں کہ نہیں، کیونکہ ہوا کا دباؤ اور طوفانوں کی وجہ سے وہ سمندری حدودپارکرجاتے ہیں۔

زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ ماہی گیروں کے لئے قانون میں کچھ نرمی کریں، غلطی سے سمندری حدود پار کرجانے والے ماہی گیروں کو گرفتاری کے بعد چند ماہ میں انکوائری مکمل کر کے جلد ان کے ملک کے حوالے کیا جانا چاہئے۔تاکہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ماہی گیروں کے خاندان مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک غریب ماہی گیر گرفتاری کے بعد پانچ چھ سال جیل میں گذارتا ہے۔تو اس وقت اس کے خاندان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔اس کے بچے تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں۔

 ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی ہمدردی کے تحت 500بھارتی ماہی گیروں کو چند ماہ میں رہا کرنے کافیصلہ کیا ۔جس کے تحت اب تک 400بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جا چکاہے۔جبکہ باقی بھارتی ماہی گیروں کو بھی چند ماہ میں رہا کر دیا جائے گا۔

زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بھی جذبہء خیر سگالی کا مثبت جواب دیناچاہئے۔اور بھارتی جیلوں میں قید 97پاکستانی ماہی گیروں کو بھی فوری طور پر رہا کر دینا چاہئے۔تاکہ وہ بھی رہا ہوکر اپنے وطن پاکستان واپس آسکیں۔تعاون کرنے پر ایدھی فاوئنڈیشن کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین