تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل پھر ہوگا، وزیراعظم بھی کل چیف جسٹس سے ملیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی،ملاقات کل دو بجے ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل اور وزیرقانون بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ پر سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس ہوا، آج فل کورٹ اجلاس میں ججز کے خط پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس اجلاس حتمی نہ ہوسکا،اجلاس میں مختلف ججز نے خط پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔