پاکستان

قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس نے ڈی پی او دفاتر کو تالے لگا دیے

Published

on

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں لیویز/خاصہ دار فورس نے ڈی پی اوز کے دفاتر کو تالے لگادیے۔

فاٹا سابقہ لیویز/خاصہ دار فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا باب خیبر پشاور میں پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے جس میں کمیٹی مشران، ممبران اور ضم اضلاع کے دیگر پولیس افسر اور جوان کثیر تعداد میں شامل ہیں۔

کمیٹی مشران کے طرف سے پیر کے روز پریس کانفرنس میں تمام ضم اضلاع کے ڈی پی اوز دفاتر بند کرنے، دوسرے مرحلے میں تمام تھانہ جات کو بند کرنے اور اسکے ساتھ ساتھ مزید سخت فیصلے کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

اعلان کے عین مطابق اج ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی اس پر عملدرآمد شروع کیاگیا جسکے تحت ساؤتھ، نارتھ اور ضلع خیبر کے ڈی پی اوز دفاتر کو اج باقاعدہ طور پر تالے لگا کر بند کر دیاگیا۔

کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر ایک بار پھر حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔ 25 ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور 22 نکاتی ایجنڈے پر عہد وفا کریں۔

کمیٹی ممبران نے کہا کہ  قبائل محب وطن ہیں اور دہشگردی کیخلاف جنگ میں تمام سابقہ لیویز خاصہ دار فورس نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ حکومت وقت انصاف فراہم کرے، سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اور قانون کے مطابق سروس سٹرکچر کا تعین کیا جائے  ورنہ مجبوراً ہم دوسرے مرحلے میں تمام تھانہ جات کو بند کرنے اور اسی طرح مرحلہ وار اپنے مطالبات منوانے تک بطورِ احتجاج مزید سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version