پاکستان

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد شاہ نیول قبرستان میں سپرد خاک

Published

on

لیفٹنٹ کمانڈرسیدجواد شاہ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ نیول قبرستان کراچی میں سپردخاک کردیاگیا۔

گوادرمیں ہیلی کاپٹرحادثے میں دیگرافسران اورایک جوان کے ہمراہ جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹنٹ کمانڈرسید جوادشاہ شہید کی نمازجنازہ بعدنمازظہربنوری ٹاون مسجد گرومندرپرادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں شہید آفیسرکے اہل خانہ کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،سید جوادشاہ کی تدفین نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نیول قبرستان میں کی گئی۔

نمازجنازہ میں تینوں مسلح افواج کے نمائندے شریک ہوئے،جواد شاہ کی جسد خاکی کو پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اورانھیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

شہید کی قبرپر چیف آف آرمی اسٹاف،کمانڈر فائیو کور،کمانڈر کراچی،کمانڈر فلیٹ،ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version