پاکستان

صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، خنکی میں اضافہ

Published

on

علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون، نارتھ ناظم آباد،  ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں مختصر دورانیے کی تیز بارش ہوئی۔

گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش، گلشن معمار سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

کلفٹن ، ڈے ایچ اے کے مختلف حصوں،آئی آئی چندریگر روڈ، ماڑی پور سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ماہرین موسمیات کے مطابق بارش کا سبب شہر کے اوپر نچلی سطح کے بادلوں کی تشکیل ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version