پاکستان
کراچی میں ہلکی بارش، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔، مالم جبہ میں ایک فٹ برف پڑی، کالام ،استور مری، مظفر آباد میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی دکھائی دے رہی ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری سے راستوں کی بندش کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔