معاشرہ

سفارتخانے کی آڑ میں درآمد کی گئی ساڑھے 8 کروڑ کی شراب پکڑی گئی

Published

on

پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا،کسٹم حکام نےمشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کے لئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا۔

تاہم متعلقہ سفارت خانے نے درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا،کنٹینر کی جانچ پڑتال پر گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ غیر ملکی شراب کی مالیت 8کروڑ 48لاکھ 80ہزار روپے ہے،اس حوالے سےمقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرکے 6روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے،گروہ کے دیگراركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version