تازہ ترین

رواں برس پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، مخصوص اضلاع میں تعیناتیوں کے لیے مشاورت لازمی، حکمران اتحاد کے درمیان معاہدہ سامنے آگیا

Published

on

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب سے متعلق تحریری معاہدہ سامنے آگیا،معاہدے پرپیپلزپارٹی  اور ن لیگ   کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کے دستخط ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت  ن لیگ  کورواں برس  پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانا ہونگے، پنجاب میں پیپلزپارٹی مخالف انتظامی افسر تعینات نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری معاہدہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کی باہمی رضا مندی سے ہوا تھا،معاہدے پر پی پی، ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت ن لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہو گی، معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں پی پی کی مشاورت سے ہونگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version