پاکستان

ٹیکس بڑھانے کی صورت میں ایل پی جی ڈسڑی بیوٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

Published

on

آئندہ بجٹ میں ٹیکس میں اضافے کی صورت میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی، ایل پی جی ڈسڑی بیوٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کy اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں امپورٹڈ ایل پی جی پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے ، اطلاع ہے کہ بجٹ میں ایل پی جی پر جنرل سیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جارہا ہے، جی ایس ٹی بڑھانے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے اضافہ ہو جائیگا ، جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت 164 روپے بڑھ جائیگی، جس کا اثر عام صارف پر پڑیگا، ٹیکس میں اضافہ ہوا تو پورے پاکستان میں عید سے قبل ہڑتال کی جائیگی ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version