Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بوئنگ اور ایئربس کے مقابلے میں میڈ ان چائناC919 طیارہ، شنگھائی سے بیجنگ کے لیے پہلی کمرشل پرواز

Published

on

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے رپورٹ کیا کہ چین کے پہلے بڑے ملکی ساختہ مسافر جیٹ نے آج اتوار کو اپنی افتتاحی تجارتی پرواز شنگھائی سے بیجنگ کے لیے کی۔

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز MU9191 کے طور پر پرواز کرتے ہوئے، نیا تنگ باڈی C919 طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:32 پر شنگھائی سے روانہ ہوا۔ دوپہر 12:31 بجے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد اس کا آبی سلامی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

برسوں کی تحقیق اور ترقی کے بعد، C919 کے آغاز کو بیجنگ کی “میڈ ان چائنا 2025” حکمت عملی میں ایک اہم لمحے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے، اس منصوبے میں ہوابازی کے شعبے میں غیرملکی ہوائی جہازوں پر انحصار کم کرنا بھی شامل ہے۔

5,555 کلومیٹر (3,452 میل) تک کی رینج کے ساتھ، C919 کا مقابلہ دنیا کے دو بڑے طیارہ ساز اداروں، ایئربس اور بوئنگ سے ہوگا۔ یہ ان کے A320 اور B737 نیرو باڈی جیٹوں کا براہ راست مدمقابل ہوگا، جو عام طور پر ملکی اور علاقائی بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

چین میں COMAC (کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا) کے ذریعے بنایا گیا، پہلا C919 دسمبر 2022 میں چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کو مہیا کیا گیا گیا تھا اور اس کے بعد کئی مہینوں تک اسے آزمائشی پروازوں کے لیے رکھا گیا۔۔

ایک راہداری،دو انجن والے ہوائی جہاز میں بزنس اور اکانومی سیٹوں پر مشتمل دو کلاس کیبن میں 164 سیٹیں ہیں۔

شنگھائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ 2022 کی شنگھائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیشرفت رپورٹ کے مطابق، 32 کلائنٹس نے 2022 کے آخر تک طیارے کے لیے کل 1,035 آرڈرز دیے تھے۔

اس طیارے کی نوز، باڈی، پر، سٹیبلائزرز کو کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے ڈیزائن کیا ہے۔

تاہم، کمپنی نے کچھ اجزاء میں مدد کے لیے مغربی کمپنیوں کی مدد لی گئی ہے۔۔ اس میں طیارے کے LEAP-1C انجن شامل ہیں، جنہیں CFM انٹرنیشنل نے تیار کیا ہے، جو کہ جنرل الیکٹرک اور فرانسیسی ہائی ٹیک صنعتی گروپ Safran کے مشترکہ منصوبے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین