معاشرہ
آرٹس کونسل کراچی میں خواتین کے لیے محفل میلاد کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی یوتھ کمیٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی(برائے خواتین) حسینہ معین ہال میں منعقد کیاگیا جس میں چیئرپرسن یوتھ کمیٹی ڈاکٹر ہما میر، شاہدہ خورشید ، ہما کنول سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے میلاد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر پروفیسر ساجدہ پروین نے سحر انگیز بیان پیش کیا، محفل میلاد میں نعت خواں الماس نایاب، نائلہ سیمی، نورین افضل، ثمینہ کمال، شبانہ کوثر، ناہید ابرار، ثناءعلی، الماس اختر، شازیہ کوثر نے اپنی سریلی آواز میں آقا کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔