تازہ ترین
فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نان فائلرز سے 400 ارب نکلوائے جائیں گے
فنانس بل 2024 کے ذریعے ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں جن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں (نان فائلرز) پر ٹیکس بڑھایا جائے گا اور 25-2024 میں 300-400 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔
بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2024 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسنگ اور ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات کو مزید طاقوربنائے گا جس کے بعد وہ تمام بڑے کاروباروں کی سپلائی چین ایک دائرے کار میں لائیں گے۔
اس سلسلے میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بجٹ تجاویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔
حکومت ’ان پٹ ٹیکس کے دعویداروں‘ پر ایک ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ’مسینگ گمشدہ ٹریڈر فراڈ‘ کے سسٹم میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ، انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں یکساں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 25-2024 کے دوران 15 سے 20 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نان فائلرز کے لیے خاص طور پر نان فائلرز کی جانب سے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی