Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ کیس میں گواہی یا 460 ارب جرمانے کی عدم ادائیگی پر مقدمے کا ڈر؟ ملک ریاض کی ٹویٹ میں کیا پیغام ہے؟

Published

on

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن پر ایک سال سے بھی زائد مدت سے شدید دباؤ رہا ہے تاہم انہوں نے سیاست میں کسی کا بھی ’پیادہ‘ بننے سے صاف انکار کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں افواہیں گرم ہیں کہ بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض پر 19 کروڑ پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ اسکینڈل میں عمران خان کے خلاف گواہی دینے کے لیے بعض حلقوں کی طرف سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ایک اور اطلاع ہے کہ ملک ریاض نے کراچی کی زمینوں پر قبضوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے 460 ارب روپے جرمانہ کیا تھا اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھی، کہا جا رہا ہے کہ ملک ریاض نے جرمانہ ادا نہیں کیا اور اب ریفرنس سے پہلے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں اور پی ٹی آئی بھی ان کی پوزیشن کو اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ میں نے زندگی بھر اپنے اصولوں کا احترام کیا ہے اور ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگی ہے۔ اور یہ کہ میں نے کبھی سیاسی بنیاد پر کسی کا ساتھ دے کر کسی کے خلاف فریق بننے کی کوشش نہیں کی۔

ملک ریاض نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے ملک کی بھرپور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی خاطر ہمیشہ جدید ترین طرزِ فکر پر مشتمل منصوبے پیش کیے ہیں مگر اس حوالے سے میری خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے مختلف حلقوں کی طرف سے مجھے تنقید و تنقیص کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اللہ کے کرم سے میں ہر طرح کے دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل رہا ہوں اور اب بھی یہی حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے ، 1996 سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں‘۔

ملک ریاض نے کہا کہ ’میں نے ماضی میں اللہ تعالٰی کی مدد سے اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے۔ میں اللہ کی مدد سے اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں، روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں، لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ اللہ تعالٰی اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا اور مجھے سرخرو کرے گا۔

سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے ملک ریاض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلسا کررکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاصبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے‘۔ انہوں نے سوالوال اٹھایا کہ ’مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟

عارف علوی نے مزید کہا کہ بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے، ہم وفادار پاکستانی جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے’۔

انہوں نے اپنی طویل ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو، قوموں کی برادری میں عزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے، میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے اپنے وطن کو‘۔

سابق صدر نے کہا کہ ’یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہو گا، اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر ’عمران خان‘ کھڑا ہے، قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. uaeunemploymentinsurance

    مئی 27, 2024 at 8:34 صبح

    hiI like your writing so much share we be in contact more approximately your article on AOL I need a specialist in this area to resolve my problem Maybe that is you Looking ahead to see you

  2. Pingback: القادر یونیورسٹی کے ریکارڈ کی تلاش میں نیب راولپنڈی کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ - Urdu Chronicle

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین