Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

القادر یونیورسٹی کے ریکارڈ کی تلاش میں نیب راولپنڈی کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ

Published

on

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر نیب نے چھاپہ مارا ہے،القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات حاصل کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا،چھاپہ مار ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

پولیس اور نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز ٹو آفس میں عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزم نامزد ہیں۔ دو روز قبل بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین نے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتا کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

اور اب آج راولپنڈی دفتر پر ہونے والی ریڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو‘۔انہوں نے ریڈ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی شئیر کی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان4 منٹ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین14 منٹ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین18 منٹ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین22 منٹ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان30 منٹ ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین36 منٹ ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

تازہ ترین16 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین16 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مقبول ترین