تازہ ترین

فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نان فائلرز سے 400 ارب نکلوائے جائیں گے

Published

on

فنانس بل 2024 کے ذریعے ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں جن کے ذریعے  انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں (نان فائلرز) پر ٹیکس بڑھایا جائے گا اور 25-2024 میں 300-400 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

بزنس ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2024 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسنگ اور ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات کو مزید طاقوربنائے گا جس کے بعد وہ تمام بڑے کاروباروں کی سپلائی چین ایک دائرے کار میں لائیں گے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بجٹ تجاویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

حکومت ’ان پٹ ٹیکس کے دعویداروں‘ پر ایک ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ’مسینگ گمشدہ ٹریڈر فراڈ‘ کے سسٹم میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ، انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں یکساں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 25-2024 کے دوران 15 سے 20 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے نان فائلرز کے لیے خاص طور پر نان فائلرز کی جانب سے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version