کھیل
ٹیم سلیکشن میرٹ پر کریں، بابر کو کپتان رہنے دیں، سینئر کھلاڑیوں کا ذکا اشرف کو مشورہ
سینئر کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو اہم مشورے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ سلیکشن پی ایس ایل کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے، بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سینئر کرکٹرز، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر سے مشاورت کی۔
سینئر کرکٹرز نے چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو اہم مشورے دئیے۔
سینئر کھلاڑیوںنے رائے دی کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے،ایک پی ایس ایل کے میچ میں اچھی اننگز کے بل بوتے پر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔
سینئیر کھلاڑیوں نے کہا کہ جس نے ڈومیسٹک نہیں کھیلا وہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں آتا ہے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہے،جب ڈومیسٹک سیزن کے پرفارمرز کو عزت نہیں دی جائے گی تب یہی رزلٹس سامنے آئیں گے،سلیکشن کمیٹی وہ ہونی چاہیے جو میرٹ پر کام کرے۔
ذکا اشرف نے رائے مانگی کہ بابر اعظم کی کپتانی پر سب تنقید کررہے ہیں کیا کریں؟ اس پر سینئر کھلاڑیوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے اگلے سال ہے ابھی کپتانی پر بات نہ کریں،بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں اس کو نہ چھیڑیں،ابھی ٹیسٹ سیریز ہے اور اگلے سال ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہے اسکو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں