Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح 14 اگست کو ہوگا

Published

on

ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح رواں سال 14 اگست کو ہوگا، کراچی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو وزیر بلدیات سعید غنی کی جانب سے دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے سیگمنٹ ون جام صادق پل سے شاہ فیصل انٹرچینج کا کام 77 فیصد مکمل ہوچکا ہے، جبکہ سیگمنٹ ٹو شاہ فیصل تا کاٹھور کا ترقیاتی کام 29 فیصد تک ہوچکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بی ایم انٹر چینج اور پیر بخاری نالہ پل، چاکرو نالہ پل اور شاہ فیصل انٹر چینج بھی مکمل ہوچکے ہیں ، قائد آباد کے ساتھ کنیکٹیوٹی پر بھی کام جاری ہے ، وزیر اعلی نے ملیر ایکسپریس وے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی، ملیر ایکسپریس وے کورنگی کریک ایونیو سے کاٹھور تک تعمیر کیا جارہا ہے ، 38.66 کلومیٹر طویل اور 30 میٹر کشادہ 6 رویہ ایکسپریس وے پر 6 انٹر چینجز موجود ہونگے ، ملیر ایکسپریس وے پر کام کا آغاز 12 مئی 2022 کو کیا گیا تھا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین