Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وکلا کے تشدد سے ایس ایچ او اچھرہ سمیت کئی افسر اور اہلکار زخمی

Published

on

وکلاء کے پرتشدد احتجاج میں ایس ایچ او اچھرہ، انسپکٹر اختر علی، کانسٹیبل سبحان علی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس افسروں اور جوانوں کا گنگارام ہسپتال میں علاج جاری ہے،ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ کلاء کے پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے پولیس افسران و جوانوں کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے وکلاء گردی میں زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وکلاء سے ہمارے مذاکرات  ہوئے لیکن ناکام رہے۔ وکلا نے ہم پر حملہ کیا ہے تو ہم نے جواب دیا۔ ہمارےایس پی ، ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں،امن و امان کا قیام،شہریوں کی جان و مال اور سرکاری املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین