پاکستان
مریم نواز نے رولز معطلی اور ایک ہی دن ارکان کے حلف، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کی تجویز مستردکردی
مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس می رولز معطل کرکے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرنے کی تجویز دی گئی،،لیکن انہوں نے منع کردیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل،سیکرٹری اسمبلی امیر حبیب،سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ،سیکرٹری فوڈ محمد عثمان، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بیوروکریسی نے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پنجاب اسمبلی اجلاس، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن سے متعلق بریفنگ دی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو رولز معطل کرکے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرنے کی تجویز دی گئی۔ مریم نواز نواز نے رولز کومعطل کرکے ایک دن سپیکر ،ڈپٹی سپکر کے الیکشن سے منع کر دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی پارلیمانی رولز کے مطابق کریں،کوئی جلدی نہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رولز کے مطابق سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےدوران سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے آئی جی،چیف سیکریٹری کو اسمبلی سیکریٹری کی معاونت کی ہدایت بھی کی۔