تازہ ترین
نومئی کے مقدمات، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بغیر سماعت ملتوی کر دیے، جج کے خلاف ریفرنس فائل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے انساد دہشتگردی عدالت کے جج کے خلاف ریفرنس فائل کیا ہے اس لیے وہ مقدمہ نہیں سن رہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے لہٰذا وہ سماعت نہیں کرینگے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں پہلی مرتبہ ایک سٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے۔ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے جو ملوث تھے ان کو پکڑیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس جج کو لگایا اب کہہ رہی ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔یہ قانون کا تماشا بن گیا ہے۔
زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک مثال بن گئی ہے جو جج انصاف دے اس کے خلاف ریفرنس آجاتا ہے۔ جو بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسکا گلہ دبا دیا جاتا ہے۔
شہریار آفریدی نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حق کیلئے کھڑے ہونگے تو اللہ آزمائے گا۔یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کے ادارے ہمارے ہیں۔ہم ایمان اور یقین کے ساتھ اپنی جگہ کھڑے ہیں۔ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے ہی نامزد کئے گئے جج کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے ۔ جج ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں دے رہے ہیں۔آئین اورقانون کے مطابق سماعت ہو رہی ہے۔ قانون کے مطابق جس کا جو ریلیف بنتا ہے وہ دے رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی