ٹاپ سٹوریز
9 مئی کے واقعات،499 مقدمات میں3ہزار946 گرفتاریاں،صرف 6 ایف آئی آرز کے ملزموں کا ٹرائل ملٹری عدالت کرے گی،رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک بھر میں 499 ایف آئی آر درج ہوئیں،499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں متوقع ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے نفرت کی سیاست کررہے ہیں،نفرت کی سیاست میں اندرونی و بیرونی سہولت کار شامل تھے،پاکستان میں فتنے اور فساد کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کئی بار وفاق پر حملہ آور ہوئے، پی ٹی آئی نے اپنے شرپسندوں کو ریاستی اداروں پر حملے کی ترغیب دی۔زمان پارک میں املاک جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے کی ٹریننگ دی گئی،قوم 9 مئی کے فتنے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک بھر میں 499 ایف آئی آر درج ہوئیں،88 مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کئےگئے،499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں متوقع ہے،اے ٹی اے کے کیسز میں 3946 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،پنجاب میں 2588،خیبر پختونخوا میں 1100 لوگوں کو گرفتار کیا گیا،دیگر کیسز میں 5536 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،جس میں اکثریت ضمانتوں پر رہا ہوچکی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسےتاثر دیا جارہا ہے جیسے تمام افراد کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں چلایا جارہا ہے۔پنجاب سے 19 اور خیبرپختونخوا سے 14ملزمان ملٹری کورٹس میں منتقل کئے گئے ہیں،ملٹری ایکٹ کا اطلاق تب ہوتا ہے جب کوئی دفاع سے متعلق کسی ممنوعہ عمارت میں داخل ہو۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ممنوعہ ایریاز میں ملکی دفاع سے متعلق حساس تنصیبات موجود ہیں،جناح ہاؤس کور کمانڈر کی رہائش گاہ نہیں کیمپ آفس بھی تھا،دفاع سے متعلقہ جگہ پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے،جناح ہاؤس پر حملے میں حساس دستاویزات کو جلایا گیا۔موقع سے ملنے والے شواہد اور نادرا کی مدد سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لوگ بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں،افراتفری اور فتنے کی سیاست کو لوگ مسترد کر رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور