پاکستان

نو مئی کے واقعات، مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کی منظوری

Published

on

پنجاب کی نگران حکومت نے 9مئی کے واقعات کے مقدمے آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کی منظوری دیدی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلی ٰسطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورت حال اور9مئی کے  افسوس ناک  واقعات کے ذمہ داروں  سے متعلق قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔۔

اجلاس میں آرمی تنصیبات اوراملاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی اورجے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔۔

اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے ملزموں،سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈزتک پہنچنے کیلئے موثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی  نے کہاکہ گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنایا جائے۔ پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں۔ شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو   آگے بڑھایا جائے۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔محسن نقوی  نے اس بات پرزوردیاکہ  پروفیشنل اورقانونی لحاظ سے مؤثر تفتیش مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن اپنا کام بہتر طریقے سے کرے تاکہ کوئی ذمہ دار بچ نہ پائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version