ٹاپ سٹوریز
9مئی: قوم کی توہین کے ہر ذمہ دار کو کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کہ ’یوم سیاہ‘ یعنی نو مئی پر قوم کی توہین کرنے والے تمام ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے واقعات مستقبل میں کبھی پیش نہ آئیں۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یہ بات بدھ کے روز سیالکوٹ گیریژن کے دورے کے دوران کہی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے ’شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انھیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔‘
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’کسی کو بھی شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
اس موقع پر انھوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز بشمول پراپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔